پی ٹی آئی میں ڈسپلن نہیں، ہر 100 بندے کا ایک لیڈر ہے 20 افراد اکھٹے نہیں چل سکتے، محمود خان اچکزئی

ویب ڈیسک : اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ ائین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن نہیں، ہر 100 بندے کا ایک لیڈر ہے۔لاہور بار کے صدارتی امیدوار کے کیمپ میں وکلاءسے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ کل جلوس بہت بڑا تھا لیکن ایک بھی اسپیکر اور مائیک نہیں تھا، ہم پی ٹی آئی کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں، ہم یہاں عہدوں کے لیے نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ڈسپلن نہیں، ہر 100 بندے کا ایک لیڈر ہے، ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دینا ہے۔اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں تحریکوں کے وارث ہیں، اگر کوئی غلطی مانے گا تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں