سی ٹی ڈی کا آپریشن،مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک
کراچی:سی ٹی ڈی کراچی نے سپرہائی وے مبینہ آپریشن کے دوران دو ملزمان کو ہلاک کردیا ہے۔انچارچ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی سول لائنز نے حساس ادارے کی اطلاع پر سائٹ سپرہائی وے بروہی گوٹھ میں کارروائی کی، اس دوران دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے حساس ادارے کے اہلکارحولدارمشتاق احمد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا،ہلاک ملزمان سیدو پسٹل،موٹر سائیکل اوردیگراشیابرآمد ہوئی ہیں۔
Load/Hide Comments