روسی پائپ لائن سے ترسیل بند، یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ
برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ممالک میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق یورپ میں 15اگست سے قدرتی گیس کی منڈی میں220.11یورو میگاواٹ آوور سے خریدی و فروخت کی جانے والی قدرتی گیس کی قیمت منگل سے.6 28فیصد اضافے کے ساتھ 283.20یورو میگاواٹ آوور ہو گئی ہے،ہالینڈ میں یورپ کے ورچوئیل قدرتی گیس تجارتی مرکز ٹی ٹی ایف میں نافذ العمل ستمبر ڈیٹڈ گیس کنٹریکٹ قیمت منگل سے پر میگاواٹ آوور 266.75 یورو سے خرید و فروخت کے لئے پیش کی گئی ہے، قدرتی گیس کی قیمت میں گزشتہ ہفتے سوموار کے دن کا اختتام 220.11 یورو میگاواٹ آوور پر ہوا اور گزشتہ روز کی قیمت 28.6فیصد اضافے کے ساتھ 283.20یورو تک پہنچ گئی ہے، ماہرین کے مطابق یورپ کے لئے روسی گیس پائپ لائن سے 31اگست تا 2ستمبر تک گیس کی ترسیل بند رہنے کا اعلان قیمتوں میں اس اضافے کا سبب بنا ہے، اس کے علاوہ موسم گرما کے شدید گرم ہونے کی وجہ سے دریاوں کے خشک ہونے اور رسد کے مسائل کا سامنا کرنے والے علاقے میں طلب میں مستقل اضافہ بھی قیمتوں کو چڑھا رہا ہے۔


