سب سے پہلے نواز شریف نے بجلی کے بلوںپر احتجاج کیا، طلال چوہدری

اسلام آباد (انتخاب نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل ناقابلِ برداشت تھے، سب سے پہلے نواز شریف نے بجلی کے بلوں پر احتجاج کیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ اتحادیوں کی حکومت چاہتی ہے کہ لوگوں کو ریلیف ملے، دنیا بھر میں توانائی کا بحران یوکرین جنگ اور دیگر وجوہات کے باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے اور نالائقی کے باعث ہاتھ باندھ گئی، جس کی قیمت لوگ بھی دے رہے ہیں اور ہم بھی بھگت رہے ہیں۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے سب سے زیادہ وقت سیلاب زدگان کے ساتھ گزارا، ان کے بوٹ پہن کر پانی میں اترنے کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز ہو رہی ہیں، پنجاب اور کے پی حکومتوں کو عمران خان کے جلسے کے سوا کوئی کام نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں