اداروں کیخلاف بیان، فضل الرحمن سمیت پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
ڈی آئی خان (انتخاب نیوز) اداروں کے خلاف بیانات کی بنیاد پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن و دیگر کیخلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج کردیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن کیخلاف مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، کیپٹن صفدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے چند روز قبل مولانا فضل الرحمن اور دیگر سیاسی قائدین کیخلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کردی تھی۔ صوبائی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تحریری شکایت پر مقدمات کے اندراج کا اختیار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو تفویض کیا تھا۔
Load/Hide Comments


