وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر حکومتی ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سرگرمیوں کا آغاز
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر موسم بہتر ہوتے ہی صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ضلع سبی اور کچھی کے سیلاب متاثرین کو 2000 کلو گرام سے زائد راشن پہنچایا گیا۔ حکومت بلو چستان کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ آج بھی سیلاب متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی جاری رہے گی۔
Load/Hide Comments


