جیکب آباد سیم نالے میں سندھ بلوچستان کی سرحد پر 100 فٹ چوڑا شگاف
جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آبادد میں سیم نالے میں سندھ بلوچستان کی سرحد پر 100 فٹ چوڑا شگاف، انتظامیہ اطلاع کے باوجود نہ پہنچی علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے لگے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سندھ بلوچستان کی سرحد کے قریب قصبہ سوجھرو عمرانی کے مقام پرگزشتہ شب 100فٹ چوڑا شگاف لگا، شگاف کے باعث پانی تیزی سے قریبی دیہات میں داخل ہوگیا۔ اطلاع کے باوجود انتظامیہ نہ پہنچی جس کے باعث علاقہ مکین اپنی آپ کے تحت شگاف کو پُر کرنے میں مصروف ہو گئے محکمہ آبپاشی کا عملہ بھی نہ آیا، سِم نالے میں بلوچستان سے آنے والے سیلابی پانی کا دباؤ مختلف مقامات سے بڑھا ہے جس کی وجہ سے مزید شگاف پڑنے کا خطرہ پید اہو گیا ہے، علاقہ مکینوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شگاف سے قبل انتظامیہ کو مطلع کیا لیکن بروقت اقدام نہ اٹھائے گئے جس کی وجہ سے شگا ف لگا، شگاف سے قریب و جوار کے متعدد یہات اور فصل پانی میں ڈوب گئے ہیں بارش نے تباہ کر دیا تھا رہی سہی کسر شگاف نے پوری کردی،شگاف جلد پُر ناہونے کی صورت میں مزید دیہات زیر آب آنے کے خدشہ ہے پانی تیزی سے جیکب آباد شہر کی طرف بڑھنے لگا ہے۔


