ولی تنگی ڈیم کے ٹوٹنے سے متعلق غلط پیغام رسانی کی تحقیقات کے لیئے کمیٹی قائم
کو ئٹہ(انتخاب نیوز) محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کا اعلامیہ کے مطابق ولی تنگی ڈیم کے ٹوٹنے سے متعلق غلط پیغام رسانی کی تحقیقات کے لیئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ انکوائری کمیٹی کے چیئرمین ڈی آئی جی پولیس ( ٹیلی ) ، ڈائریکٹر آپریشنز لیویز فورس اور ایڈیشنل سیکرٹری سوئم محکمہ داخلہ شامل ہیں ، کمیٹی مختلف کنٹرول رومز سے ڈیم کے ٹوٹنے کے غلط پیغام نشر کرنے کی وجوہات ،حقائق کے منافی معلومات کی فراہمی کے زمہ دارلی نشاندہی اور زمہ داروں کا تعین کریگی ۔کمیٹی سات دن کے اندر اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کریگی۔
Load/Hide Comments


