ہنہ اوڑک میں امدادی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، ڈی سی کوئٹہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقے ہنہ کا دورہ کیاجہاں سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں اور گاں سیلاب سے بہہ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تمام محکموں بالخصوص محکمہ صحت، محکمہ مواصلات و تعمیرات، محکمہ آبپاشی اور پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ سڑکوں اور مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کی فوری بحالی، ہیلتھ کیمپوں کے قیام اور ہنہ اوڑک میں امدادی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔
Load/Hide Comments


