کیچ میں اینٹی نارکوٹکس کی کاروائی 280 کلوگرام چرس برآمد

کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلو چستان کے علا قے کیچ میں اینٹی نارکوٹکس کی کاروائی، 280 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس کے مطابق اے این ایف بلو چستان نے بلو چستان کے علا قے کیچ میں ایم8، بلیدا کراس کے مقام پر کاروائی کر تے ہوئے دوران تلا شی ٹرک سے 280 کلوگرام چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان ناکہ بندی دیکھ کر ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف نے ٹرک اور منشیات تحویل میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں