چیئرمین سینٹ سے کینیڈا کی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی و سماجی روابط بڑھانے پر اتفاق

کوئٹہ، اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ہائی کمشنر ونڈی گلیمور نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی و سماجی روابط کو بڑھانے کے علاؤہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ روایتی دوطرفہ، طویل مدتی اور کثیر الجہتی پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے اورتجارتی حجم کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ، کاروباری طبقے کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی ضرورت ہے۔ عوامی، تجارتی و پارلیمانی سطح پر دوطرفہ تعاون پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کو مزید تقویت دے گا اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کینیڈا کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نسلی امتیاز سے پاک، انصاف اور مساوات پرمبنی روئیے عالمی امن کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں۔فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے ترقی یافتہ ممالک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں