چوہدری برادران کی درخواست پر سماعت کرنے والا دوسرا بینچ بھی تحلیل

لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف دائر درخواست پرسماعت سے معذرت کر تے نئے بینچ کی تشکیل کیلئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس اسجد گورال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چوہدری بردارن کی چیئرمین نیب کے اختیارات اور 19سال پرانے مقدمات کھولنے کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے نئے بینچ کی تشکیل کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔اس سے قبل تشکیل دئیے گئے بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے بھی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی تھی جس کی وجہ سے نیا بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں