حب، گھر بیٹھے تنخواہ لینے والوں کے بجائے حاضر لگانے والے 10 ملازمین فارغ

حب(نمائندہ انتخاب)سوشل سیکورٹی اسپتال حب سیاسی اثرورسوخ پر بھرتی گھر بیٹھے تنخواہیں لینے والے اہلکاروں کے خلاف کوئی نوٹس لینے کے بجائے 14سالوں سے ملازمت کرنے والے10 ملازمین کو یک جنبش بہ قلم نوکری سے فارغ کردیا گیا سبکدوش کئے گئے ملازمین کے گھروں میں فاقے پڑ نے لگے نان شبینہ کو محتاج ہو کر رہ گئے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب کے صنعتی مزدوروں کے علاج ومعالجہ کیلئے قائم کئے گئے 50بستروں پر مشتمل سیکورٹی اسپتال میں فنڈڈ اور ٹریژی ملازمین کی ایک فوج ظفر موج بھرتی کی گئی ان میں سے اکثریت مختلف ادوارمیں سیاسی اثرورسوخ اور اعلیٰ افسران کی منشاء ومرضی اور اقرباء پروری کی سیڑھی کو استعمال کرتے ہوئے بھرتی کیا گیا ذرائع بتاتے ہیں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کئے گئے ملازمین کی ایک بڑی تعداد گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہی ہے اور جب کسی بڑے اعلیٰ عہدیدار کے دباؤ پر اگر کوئی کاروائی کی گئی تو ایسے ملازمین جنہیں کوئی سیاسی پشت پناہی حاصل نہیں رہی ہے گزشتہ دنوں 10ایسے ہی ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا جو کہ گزشتہ 14سالوں سے نوکری کر رہے تھے ذرائع بتاتے ہیں کہ بالاافسران کی جانب سے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے والے ملازمین کے حوالے سے انکوائری کرائی گئی تو یہاں بیٹھے افسران نے اپنی کرسی بچانے کیلئے مذکورہ 10ملازمین کو اس بھڑ کنے والی آگ میں دھکیل دیا اور اپنی کرسی کی بخشش کرائی حالانکہ اگر شفاف طریقہ سے تحقیقات کرائی جائے تو ایسے درجنوں ملازمین کا سراغ لگایا جاسکتا ہے کہ جنہوں نے حاضر ی رپورٹ کے بعد نوکری تو درکنار اسپتال کی شکل تک نہیں دیکھی لیکن حقائق سے ہر دور میں چشم پوشی کی جاتی رہی ہے دوسری جانب سوشل سیکورٹی اسپتال حب میں مبینہ کرپشن اور لوٹ کھوسٹ کا جوبازار گرم ہے اسکی شفاف تحقیقات کرائی جائے تو حب سے کوئٹہ تک کئی معاملات کو بے نقاب کیا جاسکتا ہے صرف اسپتال کے میڈیکل اسٹور کے معاملات کو گھفگالا جائے تو اثرورسوخ اور دیگر معاملات طے کر کے پوسٹنگ کرانے والے افسران کے آمدن سے زائد اثاثوں تک پہنچا جاسکتا ہے اسپتال کے آپریشن تھیٹر ایکسرے پلانٹ بندپڑے ہوئے ہیں لیکن فائلوں میں اخراجات کی ایک طویل فہرست ملتی ہے اسپتال کی ایمبولینس کے استعمال پر باقاعدہ فیول کے چارجز لیئے جاتے ہیں تو پھر ایمبولینسوں کے فیول کے بلز کو نسی جیبوں میں جاتے ہیں صنعتی ورکرز کے آڑ میں ادویات کے لاکھوں روپے کے بلز چند لوگوں کو راضی کر کے مبینہ طور پر وصول کئے جاتے ہیں اسپتال میں صفائی ستھرائی کی حالت یہ ہے کہ جو انسٹوفیٹس (آلات) ہیں انہیں صاف کرنے والی مشینری خراب پڑی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں