آئی ایم ایف پروگرام معیشت کی سمت کے تعین میں معاون ہو گا، شہباز شریف
اسلام آباد (انتخاب نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام معیشت کی سمت کے تعین میں معاون ہو گا، ۔یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مضبوط معیشت کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات ضروری ہیں۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی توثیق کر دی جس کے بعد ا?ئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہو گیا ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی۔IMF قرضہ منظور، پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری ہوگی، ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹاف لیول معاہدے کی توثیق کردیپروگرام کی بحالی کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالرز فوری ملیں گے اور اضافی 50 کروڑ ڈالرز سے پیکیج کا سائز ساڑھے 6 ارب ڈالرز ہو جائے گا۔قسط کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کے بعد دوسرے عالمی مالیاتی اداروں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر کی جانب سے پاکستان کے لیے فنانسنگ کا راستہ بھی کھل جائے گا۔


