جس جمہوریت کا راگ الاپا جارہا ہے اس میں مائیں بہنیں سڑکوں پر بیٹھی ہیں، پروفیسر منظور بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جبری گمشدگیوں کے عالمی دن پر کوئٹہ ریڈ زون میں سیمینار کا انعقاد۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ادیب و دانشور پروفیسر منظور بلوچ نے کہا کہ بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ ان کے پیاروں کو بازیاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم نے مظلوم و محکوم اقوام کے لئے ہونیوالی جدوجہد میں ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا مگر آج ان کے لئے کوئی آواز بلند نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرست جماعتیں جس جمہوریت کا راگ الاپ رہی ہیں اس جمہوریت میں ہماری مائیں بہنیں گزشتہ چالیس روز سے ریڈ زون کے سامنے بیٹھی ہیں مگر کوئی ان کو پوچھنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں