جمائما گولڈ اسمتھ کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لئے اپیل

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لئے اپیل کردی۔جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر پاکستان میں سیلاب کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ بچوں سمیت دوہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور ہر7 میں سے ایک پاکستانی سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔جمائما نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد دینے کی اپیل کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت سیلاب سے متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ جمائما نے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز جمع کرانے کے لئے الخدمت کے اکاونٹ کی تفصیل بھی شئیرکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں