اسلام آباد کے بعد پنجاب کے ایک شہر میں بھی اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد پنجاب کے ایک شہر میں بھی اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا

پنجاب کی تحصیل پسرور میں بھی اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی ،گھرپراسرائیلی پرچم لگانے والے باپ بیٹا کو پولیس بڈیانہ نے گرفتار کرلیا ۔

ملزمان مزمل علی کمبوہ کا تعلق بڈیانہ کے نواحی گاٶں پنوانہ سے ہے ملزم نے اپنے گھر اور سوشل میڈیا اکاٶنٹ پر اسراٸیل کا جھنڈا لگا رکھا تھا.ملزم نے پاک سکول کے نام سے ووکیشنل سکول قاٸم کررکھا تھا . اسراٸیل کا جھنڈا لگانے کی وجہ معلوم نہیں ہوٸی بڈیانہ پولیس مصروف تفتیش ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں اسرائیل کا پرچم لہرا دیا گیا تھا،اسلام آباد میں اسرائیلی پرچم والے کپڑے سے خیمہ لگا کراسرائیلی نوازی کا دم بھرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ ایک مسلم زینسٹ ہے اورپاکستان ٰمیں دس لاکھ کے قریب اس فرقے کے لوگ ہیں ، ان کا یہ بھی بھی کہنا ہے کہ وہ یروشلم کو پسند کرتا ہے اسی وجہ سے اس کی ہمدردیاں بھی اسرائیل کے ساتھ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں