وندر کے علاقے بریدہ میں سمندر سے کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش برآمد
اوتھل: ضلع لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے علاقے بریدہ کیمپ کے قریب ایدھی رضاکاروں نے سمندر سے کئی روز پرانی مسخ شدہ ایک لاش برآمد کرلی۔ایدھی زرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے علاقے بریدہ کمیپ کے قریب ایدھی رضاکاروں کو لاش کی اطلاع پر وہاں پہنچ کر سمندر سے کئی روز پرانی مسخ شدہ ایک لاش برآمد کرلی۔نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے رورل ہیلتھ سینٹر وندر منتقل کردیا گیا۔لاش کی شناخت نہ ہوسکی البتہ ڈاکٹروں کے مطابق متوفی کی عمر 35 سال سے 40 ہے۔ضروری کاروائی کے بعد وندر پولیس نے نعش ایدھی کے حوالے کردی جنہوں نے لاش سرد خانہ کراچی منتقل کردی۔
Load/Hide Comments


