اسلام آباد سے قطر منشیات کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام آباد(انتخاب نیوز)ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی 1 اعشاریہ 160 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر امجد علی قطر کے دارالحکومت دوحہ جانے کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا تھا۔مسافر امجد علی نے ہیروئن دستی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اس کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔
Load/Hide Comments


