بلاول بھٹو کو پیار سے کہوں گا کہ جو کہنا ہے کھل کر کہیں، شاہ محمود


اسلام آباد:وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پیار سے کہوں گا کہ جو کہنا ہے کھل کر کہیں۔بلاول بھٹو کی میڈیا بریفنگ کے بعد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میرا اصولی موقف آج بھی وہی ہے جو میں نے ریمنڈ ڈیوس والے ایشو پر لیا تھا۔انہوں نے استفسار کیا کہ آخر پیپلز پارٹی کو میری کون سے بات بری لگی ہے؟ ہم سندھ کے ساتھ بے وفائی کبھی نہیں کرسکتے۔
Load/Hide Comments