ریاست بلوچ قوم کے ساتھ متعصب ہے، لالا فہیم کو عدالت میں پیش کیا جائے، نواب رئیسانی

کوئٹہ :سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ قانون میں عدالت کو دھمکی پر نرم رویہ اور دوسری طرف بلوچ قوم کیلئے خاموشی سوالیہ نشان ہے،ایسا نظرآرہاہے کہ ریاست بلوچ قوم کے ساتھ متعصب ہے۔ لالا فہیم بلوچ کو عدالت میں پیش کیا جائے، اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد، عدالت کو دھمکی، توہین عدالت پیشی عدالت کا رویہ نرم جبکہ وہی قانون بلوچ لاپتہ افراد جو کئی سال سے عقوبت خانوں میں گم ہیں ان کے لیے وہی قانون خاموش ہے، جس سے بہت سوالات جنم لے رہے ہیں، ایسا نظر آرہا ہے کہ ریاست بلوچ قوم کے ساتھ متعصب ہے۔ لالا فہیم بلوچ کو عدالت میں پیش کیا جائے اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو سزا دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لالا فہیم بلوچ کو ایک خود مختار میڈیکل ٹیم کے ذریعے جلد سے جلد چیک اپ کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کی کٹائی ایسی ہے، جیسا انسانی زندگی کاٹی جارہی ہو یہ جرم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں