اوستہ محمد، محکمہ خوراک کی لاکھوں من گندم سیلابی پانی کی نظر، اربوں روپے کا نقصان

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) محکمہ فوڈ کی جانب سے لاکھوں من خریدی ہوئی گندم بارش اور سیلابی پانی کے نظر 2021ء اور 2022 ء کی گندم خراب حکومت بلوچستان نے اربوں روپے ضائع کیے، تحقیقات کرائی جائے، اگر یہ گندم فی الفور مل والوں کو دی جائے تو اس وقت غریبوں کو آٹا تو سستا ملتا۔ حکومت بلوچستان محکمہ فوڈ نے 2021اور2022میں لاکھو من گندم خریدی اور وہ گندم پہلے تو دھوپ میں سڑ رہی تھی لیکن محکمہ نے اس کو نہ گودام کیا اور نہ ہی بیچا اور اس سال بھی لاکھوں روپے کی گندم خریدی لیکن اس نااہل حکومت اور محکمے نے بارشوں کے متعلق محکمہ موسمیات کے جاری الرٹ کے باوجود نہ گندم کو محفوظ مقام پر رکھا اور نہ ہی فلور مل والوں کو دیا اب وہ گندم حالیہ بارش میں لاکھوں من بھیگ گئی اور وہ گل سڑ گئے بوریوں میں سے گندم اگ رہا ہے۔ اربوں روپے کا خریدی ہوئی گندم ضائع ہوگئی، حکومت کو اور بلوچستان ہائی کورٹ محکمہ کیخلاف از خود نوٹس لیکر ملک کو تباہ کرنے کی سازش کیخلاف کارروائی کرے کیونکہ جان بوجھ کر کے ادارے تباہی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں