N 65 شاہراہ کو جلد آمدورفت کے لیے کھول دیا جائیگا، محکمہ این ایچ اے

کوئٹہ(انتخاب نیوز) وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں چیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن( ر) خرم آغا ،ممبر این ایچ اے شاہد احسان اللہ اور جی ایم مینٹینس آغا عنایت گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کے قومی شاہراہوں خصوصاً” N 65اہم قومی شاہراہ جو کوئٹہ بلوچستان کو سندھ جیکب آباد سے ملاتی ہے اسکی دوبارہ بحالی کے لئے اقدامات میں مصروف عمل ہے اور محکمہ NHA کے مطابق اس اہم قومی شاہراہ کو جلد آمدورفت کے لیے کھول دیا جائیگا۔جس کے لئے محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی،پاک فوج ،ایف سی بلوچستان مقامی انتظامیہ اور لوگوں کا ہر ممکن تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اور محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث بلوچستان کے قومی شاہراہوں کو جو نقصان پہنچا ہے اس کو دوبارہ نارمل کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں