کوئٹہ کی نومنتخب کابینہ عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرے گی، اسرار خان

کوئٹہ (پ ر) تحریک انصاف کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے سیکرٹری اطلاعات محمد اسرار خان کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں ڈسٹرکٹ کابینہ کے نو منتخب صدر مبین خان خلجی، جنرل سیکرٹری داؤد خان پانیزئی، سینئر نائب صدور عبداللہ اچکزئی اور حنان بازئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب ضلعی کابینہ پارٹی منشور کے مطابق عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد کو عملی جامہ پہنانے اقدامات کریں گے اور عوام کو درپیش مسائل کیلئے اپنی آواز ایوان بالا تک پہنچائیں گے۔

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے ترجمان اسرار کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان کے صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کے مشاورت کے بعد پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے کابینہ میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن نمبر 2 مورخہ 1 ستمبر 2022 کو سیکرٹری جنرل ڈاکٹر منیر بلوچ نے جاری کردیا ھے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے نو منتخب صدر مبین خان خلجی ، جنرل سیکرٹری داؤد خان پانیزئی ، سنئیر نائب صدور عبداللہ اچگزئی اور حنان بازئی ہونگے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے عہداداران، سینئر قیادت اور کارکنان کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے نئے نو منتخب عہداداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی ھے کہ موجودہ حالات اور نو منتخب عہداداران کی صلاحیتوں کی بنیاد پر تعیناتیاں سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی تنظیم، نظم و ضبط ، آگاہی سرگرمیاں ، کارکنان اور عام عوام کی مبیلیزیشن کے تسلسل میں پہلے سے زیادہ متحرک اور منظم ہوگی جو چئیرمین عمران خان کے وژن ، نظرئیے اور پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچا کر حقیقی آزادی میں صف اول کا کردار ادا کرینگے اور صوبائی صدر اور عہداداران، سینئر قیادت اور کارکنان کی امیدوں پر پورا اتریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں