مانجھی پور اور صحبت پور کی مختلف نہروں اور سیم نالوں کو درجن سے زائد شگاف، انتظامیہ خاموش

مانجھی پور (انتخاب نیوز) مانجھی پور اور ضلع صحبت پور کے مختلف نہروں،کینالز اور سیم نالوں کو درجن سے زائد شگاف لگے ہوئے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ شگافوں کو پر کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہے ہیں ان لگے شگافوں کی وجہ سے ضلع صحبت پور میں پانی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ رہا ہے ضلعی انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے صوبائی حکومت فوری نوٹس سے لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مانجھی پور اور ضلع صحبت پور کے مختلف کینال۔نہروں و سیم نالے جس میں پٹ فیڈر کینال۔شاہی کینال۔مانجھوٹی شاخ۔اوچ شاخ۔حیردین ڈرینج ودیگر میں دوران بارش درجن سے زائد شگاف لگ گئے تھے جس کی وجہ سے کئی دیہات زیر آب آگئے کسانوں کے فصلات تباہ ہوگئے بارش کو بند ہوئے چار سے پانچ روز ہوئے پھر بھی محکمہ ایری گیشن بلوچستان۔ ضلعی انتظامیہ صحبت پور اور سیاست دانوں کی جانب سے شگافوں کو پر کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں ضلع صحبت پور کے مختلف کینالز اور نہروں کی بھل صفائی کیلئے سالانہ اربوں کروڑوں روپے کے فنڈز منظور ہوتے ہیں جن کو مبینہ طور پر کاغذی کاروائی میں پورا کر دیتے ہیں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ضلعی انتظامیہ اور سیاست اپنے محلات تک محدود ہیں اگر بھل صفائی کے پیسے کینالز و نہروں پر خرچ ہوتے تو آج پٹ فیڈر کینال۔شاہی کینال۔مانجھوٹی شاخ سیم نالوں کو شگاف نہیں پڑتے اور پورا ضلع صحبت پور تباہ نہیں ہوتا اگر کینالز و نہروں کی بھل صفائی پاک فوج کی نگرانی میں ہوتا تو نہ اربوں کروڑوں روپیے ضائع ہوتے اور نہ ہی ضلع صحبت پور کا تباہی ہوتا اس ضمن میں علاقائی عوام نے نیب بلوچستان اور صوبائی حکومت سے ضلع صحبت پور کے کینالز و نہروں کی بھل صفائی کیلئے اربوں کروڑوں روپیے کا تحقیقات کرنے کا اور ضلع صحبت پور کے مذکورہ کینالز۔نہروں اور سیم نالوں کے شگافوں کو پر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں