پراپیگنڈا عمران خان کی ناقص طرز حکومت اور نااہلی کو نہیں چھپا سکتا: شہباز شریف

لاہور: صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہمیشہ عدالتوں سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، عمران خان میڈیا پر روایتی ہھتکنڈوں کے ذریعے اپنی ناقص طرز حکومت اور نااہلی نہیں چھپا سکتے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ افسوس ہوتا ہےکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہمیشہ عدالتوں سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، عمران خان نے پاناما کیس میں خاموش رہنے کیلئے10 ارب روپے کی رشوت کی آفر کا الزم عائد کیا، پھر مجھ پر ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کا ایسا الزام لگایا گیا جو چینی حکومت نے مسترد کر دیا۔نیب/ نیازی گٹھ جوڑ پر افسوس جو قانون اور عدالت سے مفرور ہے اور میڈیا پر پراپگنڈے کے پرانے گھسے پٹے ہتھکنڈے استعمال کرکے اپنی بدترین نااہلی؛ چینی، گندم، ادویات اور بی آر ٹی پشاور میں اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔ کوئی پراپگنڈہ آپ کی نااہلی اور بدحکمرانی چھپا نہیں سکتا۔عمران خان نے الزام لگایا کہ پاناما کیس میں خاموشی اختیارکرنے پر 10 ارب روپے دینے کی پیشکش کی۔ پھر ملتان میٹرو میں گڑ بڑ کا الزام لگایا، چین کی حکومت نے بھی اس بے بنیاد الزام کو مسترد کیا۔ آج تک عدالت میں ان الزامات کے حق میں نیازی خود پیش ہوا اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کیاجاسکا!شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان آج تک ان حوالوں سے ایک بھی ثبوت عدالتوں میں پیش نہیں کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں