کوئٹہ میں 11 روز بعد سوئی گیس کی فراہمی بحال کردی گئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں 11 روز بعد سوئی گیس کی فراہمی بحال کردی گئی۔ بولان کے علاقے میں بی بی نانی پل سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے سوئی گیس پائپ لائن بھی ٹوٹ کر بہہ گئی تھی جس کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے 11 روز بعد ایک لائن کی بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد کوئٹہ میں سوئی گیس بحال کردی گئی ہے۔ سوئی گیس کی بحالی کے بعد لوگوں میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی تھی۔
Load/Hide Comments


