وزیراعلیٰ بلوچستان کا گندم اور آٹے کی زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں گندم اور آٹے کی قلت اور زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس لے لیا۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو صورتحال کی بہتری کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور محکمہ خوراک کو ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے گندم اور آٹے کے زخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈان کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ماہ ستمبر کے کوٹے کی گندم فوری طور پر آٹاملوں کو جاری کی جائے گندم اور آٹے پر عائد بین الصوبائی پابندی کے خاتمے کے لیئے دیگر صوبوں سے بات کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں