ملک بھرمیں بارشوں اور سیلا ب سے مزید 24 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 1314 ہو گئی
اسلام آ باد(انتخاب نیوز) ملک بھرمیں بارشوں اور سیلا ب سے مزید 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔ این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر تازہ رپورٹ جاری کردی۔ این ڈی ایم کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث مزید 24 افراد دم توڑ گئے ۔ بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں مزید 19 افراد جاں بحق ہوئے۔خیبرپختونخوا میں 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ملک بھرمیں بارشوں اور سیلا ب سے 115افرادزخمی ہوئے۔ ملک بھر میں سیلا ب سے جاں بحق افراد کی کل تعداد ایک ہزار 314 تک جا پہنچی ہے سندھ میں 511۔خیبرپختونخوا میں289 ،بلوچستان 260 اور پنجاب میں 189 افراد مارے گئے ہیں ۔ گلگت بلتستان 22 اورآزاد کشمیر میں 42 اموات ہوئی ہیں۔ اب تک زخم ہونے والوں ک تعداد 12 ہزار 703 ہو گئی ہے۔ ملک بہر میں 80 اضلاع میں بارشوں اور سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہو ئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 5ہزار735 کلو میٹر سڑکیں بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں۔ں 7 لاکھ 50 ہزار 405 مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


