تاجر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرکے کورونا کو پھیلنے سے روکنے میں کردار ادا کریں، رحیم آغا

کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری حاجی اللہ دادترین حاجی فاروق شاہوانی نصرالدین کاکڑ اسلم ترین حاجی یعقوب شاہ کاکڑ غلام مہدی محمد حسین ہزارہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کوئٹہ اور صوبہ بھر کے تاجروں سے ایک بار پھر پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا را وہ دوبارہ لاک ڈان جیسی صورت حال سے بچنے کیلئے حکومت کے ساتھ طے شدہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرکے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں کردار ادا کریں اور پانچ بجتے ھی اپنی دکانیں بند کرکے دکان سیل ھونے اور گرفتاری جیسی صورت حال سے بچیں بیان میں کہا گیا ھے کہ تاجربرادری بڑی حد تک ایس او پیز پر عمل کررہی ہے لیکن بد قسمتی سے عوام میں شعور کی کمی کیوجہ سے صورت حال زیادہ بہتر نہیں بیان میں پانچ بجے وقت ضلعی افسران کی جانب سے.دکانیں بند کرانا اگر چہ اچھا اقدام ہے مگر اس دوران ایسی دکانیں بھی سیل کردی جاتی ھیں جو پہلے سے بروقت بند ھوچکی ھوتیں ھیں پھر دکاندار کو اس کو کھولنے کیلئے روزے کے.دوران اذیت سے گذرنا پڑتا ہے بیان میں افسران سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دکانیں بند کراتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو کیونکہ متعلق عملے کی معمولی سے دکاندار کو شدید کرب سے گذرناپڑتا ہے کل شام بھی قندھاری بازار میں ایسی دکان سیل کی گئی ہے جس کے پہلے سے شٹر بند تھے جس کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں