بلوچستان کے معدنیات وخزانوں کے سودے کرنے والوں کوتاریخ وعوام معاف نہیں کریں گے، ہدایت الرحمان
کوئٹہ (آن لائن) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ قرآن وسنت پرعمل سے ہی ہم دنیاکی امامت کرسکتے ہیں جماعت اسلامی کے رہنماسنیٹرمشتاق احمد خان نے فلسطین امدادی سامان کاقافلہ لیکرجاکرپاکستان اوریہاں کے عوام کاسرفخرسے بلند کردیااسرائیل ناجائزقابض ریاست ہے اسرائیل کوتسلیم کرنے کی راہ ہموار کرنے والے عوام وپاکستان کے دشمن ہیں ژوب لورالائی سمیت دیگراضلاع میں کامیاب فہم القرآن کلاسزخوش آئندہے قرآن سے تعلق بڑھانے قرآنی تعلیمات پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ لورالائی کے دوران سرکاری باغ میں 5روزہ فہم القرآن کلاس کے اختتامی دعائیہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیامدرس مولاناامجدحسین نے پانچ دن اہلیان لورالائی کوقرآن کے نورسے منور کرنت قرآن سے تعلق بڑھانے کیلئے درس دیا۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے معدنیات وخزانوں کے سودے کرنے والوں کوتاریخ وعوام معاف نہیں کریں گے لوٹ ماربدعنوانی کی وجہ وسائل چندخاندان پرخرچ ہورہے ہیں بلوچستان کے عوام کوترقی،امن وسکون سے دورکیاگیاہے نوجوان کوتعلیم روزگار،تجارت اورکھیل کی سہولیات ومواقع سے دورکیے جارہے ہیں۔شاہراہیں بارڈرتجارت انٹرنیٹ بند کر کے قوم کومعاشی غلام بنایاجارہاہے جماعت اسلامی نے اہل بلوچستان کے حقوق کے حصول،لاپتہ افرادکی بازیابی سیاسی قیدیوں کی رہائی ،سی پیک کے ثمرات کے حصول کیلئے لانگ مارچ کیادھرنے واحتجاج کیاہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔اسلام آباد وریاست کے مظالم زیادتیوں ناانصافیوں کے خلاف قوم کومتحدکریں گے۔انہوں نے قرآن کلاس کے شرکا سے کہاکہ رب العالمین کالاکھ لاکھ شکرہیں کہ جس نے ہمیں قرآن کی تعلیم حاصل کرنے اور آج اس پرمسرت تقریب میں جمع ہونے کی توفیق دی آج کی یہ پرنور محفل قرآن کریم کے ان طلبا و طالبات کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جنہوں نے لگن اور محنت سے اس کلاس میں شرکت کی۔قرآن مجید اللہ کا کلام،ذریعہ ہدایت اور نجات کا پروانہ ہے۔”قرآن وہ نور ہے جو ہماری زندگیوں کو روشن کرتا ہے۔آپ نے صرف الفاظ نہیں سیکھے، بلکہ علم اور حکمت کا خزانہ حاصل کیا ہے۔”فہم القرآن کلاس کا اختتام دراصل ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔اصل کامیابی قرآن کو عملی زندگی میں نافذ کرنے میں ہے۔”قرآن کو محض تلاوت یا حفظ تک محدود نہ رکھیں، بلکہ اس کے مفاہیم اور پیغامات پر غور کریں اور انہیں اپنی زندگی کا حصہ بناکرتعلق کو مضبوط رکھیں۔


