کوئٹہ سمیت سیلاب سے متاثرہ متعدد علاقوں میں تعلیمی ادارے کھل گئے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سمیت سیلاب سے متاثرہ متعدد علاقوں میں تعلیمی ادارے دو بارہ کھل گئے تاہم پہلے روز اسکولوں اور کالجز میں حاضری معمول سے کم ہے۔کوئٹہ میں نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے دو ہفتے کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں اسکولو ں اور کالجز میں تعلیمی سرگر میاں بحال ہوگئی ہیں تاہم اسکول کے پہلے دن طلباء کی حاضری معمول سے کم ہے لیکن تاحال تدریسی عمل شروع ہو گیا ہے تعلیمی ادا ر ے بار شوں اور سیلاب کے صورتحال کی وجہ سے 22اگست سے بند تھے صوبے کی یونیورسٹیز پہلے ہی 29 اگست کو کھول دی گئیں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں