برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے آئرلینڈ کا پہلا سرکاری دورہ،روایتی کھیل بھی کھیلا

ڈبلن:برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے یورپی ملک آئرلینڈ کا پہلا سرکاری دورہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے اپنے اس دورے کے دوران یوتھ مینٹل ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا اور نوجوانوں سے ملاقات کی جبکہ پرنس ولیم نے وہاں موجود ایک لڑکی کے ساتھ سیلفی بھی لی۔شہزادی ولیم اور شہزادی کیٹ نے پہاڑوں پر چیل قدمی بھی کی جبکہ اسپورٹس کلب کا دورہ بھی کیا جہاں دونوں نے بچوں کے ساتھ فٹبال، آئرلینڈ کا روایتی کھیل گیلک بھی کھیلا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں