حب ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد،شناخت نہ ہوسکی

حب(نمائندہ انتخاب) ساکران کے قرین حب ندی سے پانی میں ڈوبی ہوئے ایک شخص کی نعش ملی ہے نعش اسپتال منتقل شناخت نہ ہوسکی اس حوالے سے ایدھی ذرائع بتاتے ہیں کہ حب کے نواحی علاقہ ساکران کے قریب ناردرن بائی پاس سے متصل درگاہ مائی گاڑھی کے نزدیک حب ندی کے پانی میں ڈوبی ہوئی ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے حب اسپتال منتقل کردیا گیا تا ہم شناخت نہ ہوسکی متوفی کی عمر 35سال کے لگ بھگ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں