میر علی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر طفیل ہلاک
میر علی (انتخاب نیوز) سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے کمانڈر طفیل کو ہلاک کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا اور میر علی میں الگ الگ آپریشن کیے، میر علی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں کمانڈر طفیل مارا گیا، ہلاک کمانڈر سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مارا گیا کمانڈر فورسز کیخلاف مسلح کارروائیوں میں ملوث تھا۔ کمانڈر طفیل دیسی ساختہ بموں کی تیاری اور شہریوں کے قتل میں ملوث رہا، وہ میر علی اور گردونواح میں کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔
Load/Hide Comments


