پشاور جلسے میں 10 ہزار سے بھی کم افراد کی شرکت، پی ٹی آئی کی قیادت نالاں

پشاور (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے پشاور کے جلسے میں 10 ہزار سے بھی کم افراد نے شرکت کی۔ پشاور کے جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خطاب کیا۔ذرائع کے مطابق آدھے سے زیادہ جلسہ گاہ خالی پڑی تھی اور 10ہزار سے کم افراد نے جلسے میں شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل میں تحریک انصاف کے جلسے میں 45 ہزار سے زیادہ لوگ تھے اور جلسہ گاہ کیاطراف میں سڑکوں پربھی کارکن موجودتھے۔ ذرائع نے بتایا کہ کارکنوں کی کم تعداد میں شرکت پر مرکزی قیادت بھی نالاں ہے۔ دوسری جانب ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے نجی ٹی وی سے بات چیت میں اعتراف کیا کہ سیلاب کے باعث جلسے میں لوگوں کی تعداد کم تھی۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ، مردان، نوشہرہ سے سیلاب کے باعث لوگ نہیں آئے، جلسہ این اے 31 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں