قلات،پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے شہریوں کو کوئٹہ دیگر علاقوں میں آنے جانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا


قلات:قلات میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے شہریوں کو کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں آنے اور جانے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے ٹرانسپورٹیشن سے منسلک سینکڑوں لوگ بے روز گار ہو کر نان شبینہ کے لیئے محتاج ہو گئے ہیں ٹرانسپورٹ سے منسلک سفید پوش لوگ حکومتی امداد سے بھی محروم ہیں گزشتہ دو مہینوں سے مسلسل ٹرانسپورٹ کی بندش سے ٹرانسپورٹرز میں شدید بے چینی پائی جاتی ہیں قلات کے عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ دیگر علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جزوی طور پر بحال کیا گیا ہیں مگر قلات سے دیگر علاقوں میں جانیووالے بپلک ٹرانسپورٹ تاحال بند ہیں جس سے نہ صرف قلات سے کوئٹہ اور دیگر علاقوں کو جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہیں بلکہ بپلک ٹرانسپورٹ سے منسلک سینکڑوں لوگ جن میں ڈرائیور کلینر منشی اور گاڑٖیوں کے مالکان جنہوں نے گاڑیا ں اقساط میں حا صل کیئے انہوں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہیں اور سفید پوشی کی وجہ سے حکومتی امداد سے بھی محروم ہیں انہوں نے قلات انتظامیہ سے اپیل کی ہیکہ جس طرح دیگر علاقوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کو بحال کر دیا گیا ہیں اسی طرح قلات کے پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی بحال کیا جائے۔