اوستہ محمد میں ڈاکو راج، مرکزی شاہراہ پر مسافروں سے لوٹ مار معمول بن گیا

اوستہ محمد (یو این اے) بدامنی نہ رک سکی کندھ کوٹ ایریا نو گو ایریا ہے ڈاکو راج بر قرار۔ڈاکوﺅں کو اہم شخصیات کا دست شفقت ہے، امن کیسے ہوگا پولیس بھی ان کے رکھے ہوئے ہیں۔یا پھر پولیس کو فل اختیار دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ صیفل اسٹاپ کے مقام پر مسلح ڈاکوﺅں کی دن دہاڑے ناکہ لگا کر مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار کررہے تھے ، مزاحمت پر ڈاکوﺅں کی مسافر وین پر فائرنگ، ڈرائیور محمد یعقوب برڑو شدید زخمی اسپتال منتقل گولیاں، لگنے سے حالت تشویشناک، بڑھتی ہوئی بدامنی پر شہری اور مسافر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اطلاع کے باوجود بھی تھانہ حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی جبکہ ڈاکوﺅں کی جانب سے کندھ کوٹ ٹھل روڈ بلاک کرکے مسافروں سے لوٹ مار اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بدامنی اتنی بڑھ گئی ہے کہ عام ڈاکو پولیس سے قابو میں نہیں آتے، ان ڈاکوﺅں کو مبینہ طور پر اہم شخصیات کی سرپرستی ہے، پولیس آفیسر بھی سیاسی بنیادوں پر رکھے ہوئے ہیں تو امن خاک ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں