قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس، شرکت پر پی ٹی آئی میں تضاد، اختر مینگل کا اجلاس میں شرکت سے انکار

مانیٹر نگ ڈیسک: قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کے اعلان پر پی ٹی آئی میں تضاد دیکھا جارہا ہے۔ ایک طرف پی ٹی آئی کے ترجمان وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پارٹی اجلاس میں شرکت کرے گی، تو دوسری جانب تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین کی اپوزیشن لابی میں بیٹھک لگی، جس میں اجلاس میں شرکت کے حوالہ سے غور کیا گیا، اپوزیشن اراکین کی اکثریت نے شرکت پر زور دیا۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اجلاس میں شرکت کی بھرپور حمایت کی، تاہم، جنید اکبر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے۔دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کو قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مدعو کیا گیا جس پر انہوں نے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں پارلیمان کا حصہ نہیں ہوں مستعفی ہو چکا ہوں عدلیہ اور پارلیمان کے فیصلے وہ کرتے ہیں اور کلاک سیاستدانوں پر تھونپتے ہیں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جانے والے اپنے منہ میں کلاک مل لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں