غفار قمبرانی کے گھر پر چھاپے اور ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ( آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پارٹی کے سنئیر و بانی رہنما کامریڈ غفار قمبرانی کے گھر میں چھاپے اور ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ غفار قمبرانی سیاسی کارکن ہے وہ نیشنل پارٹی کا اثاثہ ہے جو طویل عرصے سے جمہوری جدوجہد کررہے ہے۔وہ مختلف ادوار میں بلدیاتی انتخابات میں ناظم و کونسلر منتخب ہوئے اور عوام کی خدمت کرنا ان کی سیاسی حق و فریضہ ہے۔بیان میں کہاگیا کہ سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنا اور چادر و چار دیواری کی پامالی سے نہ گورننس اور نہ امن آئے گی۔ہراساں کرنے و ماورائے قانون اقدامات کرکے سیکورٹی فورسز خود آئین و قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں۔بیان میں کہاگیا کہ کامریڈ غفار قمبرانی کی بیٹی سیاسی کارکن ہے وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جمہوری جدوجہد کررہی ہے۔اور یہ حق ان کو آئین نے دی ہے ۔بیان میں کہاگیا کہ افسوس ہے کہ کامریڈ غفار قمبرانی کو ہراساں کرکے و ان کو کسی اور تنظیم سے وابستہ کرنے کی کوشش انتہائی قابل مذمت و منفی اقدام ہے ۔بیان میں کہاگیا کہ نیشنل پارٹی کا اصولی موقف ہے کہ بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے طاقت کا استعمال ہمیشہ بگاڑ و نفرتوں کو جنم دیتا ہے۔ سیاسی مسائل کا حل بات چیت سے ممکن ہے ۔لاپتہ افراد کا مسلہ سنگین ترین مسلہ بن چکا ہے۔لاپتہ افراد کے مسلے کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔