پنجگور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ کا رہائشی قتل

پنجگور ( این این آئی ) پنجگور سیدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ کا رہائشی جاں بحق ہوگیا ۔لیویز کے مطابق قدرت اللہ ولد لالک اپنے ذاتی گاڑی پر تربت سے تیل لوڈ کرکے پنجگور کے راستے کوئٹہ جارہا تھا کہ سیدان کے علاقے میں جمعرات کی صبح نامعلوم افراد نے انکی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا لیویز نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کوئٹہ روانہ کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں