جعفر ایکسپریس حملے کے 16 روز بعد بحال، ٹرین پشاور سے کوئٹہ روانہ

کوئٹہ(آ ن لائن) بلوچستان کے علاقے کچھی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ریلوے حکام کی جانب سے 16 روز بعد ٹرین سروس بحال کردی گئی جمعرات کو جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہو گئی۔وفاقی وزیر امیر مقام نے مسافروں کو پشاور سے روانہ کیا جعفر ایکسپریس آج جمعہ کو کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا تھا کہ ہفتے میں 2 دن چلنے والی بولان میل روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی۔امیر مقام نے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انھیں مایوسی ہوئی، دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے،کوئی سیاست نہ کرے، مخصوص جماعت نفرت و شر انگیزی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments