نوشکی میں فورسز کا چھاپہ، جوابی فائرنگ، جانی نقصان کی اطلاعات

نوشکی (صباح نیوز) نوشکی کے علاقے قادر آباد کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، ایک شخص جاں بحق۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات قادر آباد کے علاقے میں گھر پر چھاپہ مارا۔ سیکورٹی فورسز اور مسلح شخص کے مابین شدید فائرنگ اور دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جہانزیب جاں بحق ہوگیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جاں بحق شخص 16 مارچ کے کانوائے حملے سمیت دیگر حملوں میں ملوث تھا۔
Load/Hide Comments