صحبت پور میں گھر پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

صحبت پور (صباح نیوز) صحبت پور میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل، صحبت پور کے پولیس تھانہ آر ڈی 238 کی حدود میں گھرپرفائرنگ کا واقعہ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک افراد میں گھر کا سربراہ اس کی بیوی 4بیٹے اورایک بیٹی شامل۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک سال سے لے کر15 سال تک کے کی عمر کے بچے شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے بزگر کے جھونپڑی نما گھر کو بھی آگ لگادی۔ ایس ایس پی صحبت پور محمدیوسف بھنگر کے مطابق ہلاک ہونے والے بزگر تھے جومقامی زمیندار کی زمین پر بزگری کرتے تھے۔ زرعی زمین کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے۔
Load/Hide Comments