بلوچستان یونیورسٹی کا تمام کیمپسز میں نامعلوم وجوہات پر آن لائن کلاسسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

مانیٹر نگ ڈیسک : بلوچستان یونیورسٹی نےتمام کیمپسز میں نامعلوم وجوہات پر آن لائن کلاسسز شروع کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کےمطا بق بلوچستان یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتا یا گیا کہ یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر فزیکل کلاسز سے ورچوئل لرننگ (آنلائن کلاسز) میں منتقل کر دی جائیں گی اور یہ سلسلہ اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔ بلوچستان یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈینز اور سیکشنل ہیڈز کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میںمزید کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو ایم ایس ٹیمز اور لرننگ مینجمنٹ سسٹم سمیت موجودہ ادارہ جاتی وسائل استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، انتظامی عملہ معمول کے مطابق دفاتر میں حاضری دے گا، جبکہ ڈیپارٹمنٹ ہیڈز سے ہفتہ وار رپورٹیں جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔