لاہور ہائیکورٹ نے 2پولیس افسران سمیت سزائے موت کے 5قیدیوں کو بری کر دیا
لاہور(انتخاب نیوز)پنجاب پولیس اور پراسیکیوشن کی کارکردگی بہتر نہ ہونے کے باعث لاہور ہائیکورٹ نے 2تھانیدار سمیت سزائے موت کے 5قیدیوں کو بری کر دیا ہے۔پنجاب پولیس کے انسپکٹر اور اے ایس آئی پر الزام تھا کہ انہوں نے ملزم اللہ رکھا کو دوران حراست تشدد کر کے قتل کیا تھا جس پر سیشن کورٹ لاہور نے دونوں پولیس افسران کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی ، جبکہ دوسرے کیس میں3 ملزمان محمد حسن شہزاد ، نصر اللہ اور امیر نواز کو بری کیا گیا ہے، تینوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2بہنوں کو قتل کیا ہے ، لاہور ہائیکورٹ نے دونوں کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچوں ملزمان کو 5سال بعد بری کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments


