کوئٹہ، رہائشی اسکیموں پر پارک کیلئے مختص اراضی پر مافیا کے قبضے کی کوشش

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ شہر میں بااثر قبضہ مافیا نے عوامی رہائشی اسکیموں میں خواتین اور بچوں کیلئے مختص پارک کی اراضی کو بھی نہیں بخشا محکمہ کیو ڈی اے کی ایئر پورٹ روڈ پرچمن ہاسنگ اسکیم میں کسٹم کالونی میں خواتین و بچوں کے پارک کیلئے مختلف زمین پر راتوں رات تعمیراتی ملبہ پھینک کرقبضہ کرنے کی کوشش کیخلاف محکمہ کیو ڈی اے کی جانب سے تھانہ ایئر پورٹ روڈ میں ایف آئی آر درج علاقے کی پولیس سے قبضہ مافیا کیخلاف فوری کارروائی کیلئے اقدامات اٹھانے کا کہہ دیا اس سے قبل کیو ڈی اے کی ایئر پورٹ روڈ چمن ہاسنگ سکیم کسٹم کالونی کے سنجیدہ حلقوں کی جانب سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈی جی کیو ڈی اے سمیت دیگر اعلی حکام کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے کسٹم کالونی ایئر پورٹ روڈ چمن ہاسنگ سکیم میں خواتین اور بچوں کیلئے پارک کیلئے مختص اراضی پر قبضہ کرنے والے افراد کیخلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا جس میں پارک پر قبضہ کرنیوالوں کیخلاف وزیراعلی بلوچستان کو 13جون 2022 کو تحریر کردہ درخواست پر وزیر اعلی بلوچستان ہاس کی جانب سے 17 جون کولیٹر نمبر -2-38\2022-2069 CM) (IGC کے ذریعے ڈائریکٹر جنرل کیوڈی اے کو بھی اس معاملے کی چھان بین کرکے اسکے حوالے رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے جس پر محکمہ کیو ڈی اے کی جانب سے قبضہ مافیا کے افراد کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا مگر اس کے باوجود قبضہ مافیا کسٹم کالونی چمن ہاسنگ سکیم میں خواتین اور بچوں کیلئے پارک کی زمین پر راتوں رات بجری اور سیوریج کے پائپ ڈال کر منظم سازش میں سرگرم ہے اس معاملے کی نوعیت کو فوری طور پر بھانپتے ہوئے محکمہ کیو ڈی اے کے انٹی انکروچمنٹ سیل کے انچارج نے تھانہ ایئر پورٹ روڈ میں پارک کی زمین پر قبضہ کرنے والوں فاروق اور جہانزیب کیخلاف مورخہ 30 اگست 2022 کے دن ایف آئی آرنمبر254\22 درج کرادی ہے جس میں کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں چمن ہائسنگ سکیم کسٹم کالونی کے سنجیدہ حلقوں اور آس پاس کے رہائشیوں نے بلوچستان حکومت اور خصوصی طور پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور آئی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر خواتین اور بچوں کیلئے پارک کی جگہ کو کمرشل استعمال میں لانے والے قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ رہائشی سکیم کی خوبصورتی برقرار رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں