کوئٹہ میں عبدالرب آغا کے گھر مسلح افراد کا دھاوا اورقاتلانہ قابل مذمت ہے، اے این پی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں اے این پی کے مرکزی کونسل ممبر سید عبدالرب آغا کے رہائش گاہ پر مسلح افراد کا دھاوا بولنا ان پر قاتلانہ حملہ کرنے بچوں کوزد وکوب کرنے انہیں حبس بے جا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سر شام شہر کے پوش علاقے میں اس طرح کے واقعات کا رونما ہوناحکمران اشرافیہ و ضلعی انتظامیہ کی امن وامان سے متعلق بلند وبانگ دعوں کی نفی کرتی ہے، آئے روز شریف النفس اور ذمہ دار شہری گلیوں شاہراہوں گھروں کے اندر غیر محفوظ ہونے لگے ضلعی انتظامیہ سید عبدالرب آغا پر قاتلانہ حملہ کر نیوالے سماج دشمن شرپسند عناصر کو گرفتار کر کے ان کا کاقلع قمع کرتے ہوئے اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کے ممبر سید عبدالرب آغا کی رہائش گاہ پر سر شام شہر کے پوش علاقے نیو الگیلانی روڈ پر نصف درجن کے قریب مسلح افراد کا سر شام دھاوا اور ان پر قاتلانہ حملہ کرنا، بچوں کو زد وکوب حبس بے جا میں رکھنے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے اسے منظم منصوبہ بندی اور مختلف مافیاز کی جانب سے شہر کے امن وامان کو تہس نہس کرنے خوف وحشت غالب کرنے کو تسلسل سے تعبیر کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا حکمران اشرافیہ و انتظامیہ کی امن وامان سے متعلق بلند وبانگ دعوں کی نفی کرتی ہے عوامی نیشنل پارٹی اس طرح کے واقعات کو خوف وحشت غالب کرنے شہریوں کو اذیت میں رکھنے کی تسلسل سمجھتی ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ سماج دشمن شرپسند عناصر کا قلع قمع کرتے ہوئے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اس سے پہلے کہ لوگ اپنی تحفظ آپ کھڑے ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں