18ویں آئینی ترمیم پر کسی ایک جماعت کی اجارہ داری نہیں ہوسکتی، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد :وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے واضح کیا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم پر کسی ایک جماعت کی اجارہ داری نہیں ہوسکتی،زرداری صاحب قومی اتفاق رائے سے کوئی انکاری نہیں،آئینی ترامیم پر بحث و مباحثہ جمہوری عمل کا حصہ ہے۔ بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ زرداری صاحب قومی اتفاق رائے سے کوئی انکاری نہیں،آئینی ترامیم پر بحث و مباحثہ جمہوری عمل کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ 18ویں آئینی ترمیم پر کسی ایک جماعت کی اجارہ داری نہیں ہوسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں