ایرانی بلوچستان میں قبائلی سربراہ سردار عبدالرحمن کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے
0 تبصرے
ایرانی بلوچستان میں عالمی وبا سے کئی سو افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے ایرانی بلوچستان کے زاہدان میں معروف قبائلی شخصیات انتقال کر گئے ہیں، زاہدان سمیت ایرانی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس سے اب تک کئی افراد ہلاک جبکہ کئی افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ چین کے بعد کورونا وائرس کا سب سے زیادہ پھیلاؤ ایران میں ہوا تھا جہاں اب سرکاری حکام کے مطابق ایک حدتک قابو پا لیا گیا ہے لیکن موذی مرض سے متاثرین میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہلاکتوں میں بھی اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔